مختلف نسلوں کے لوگوں کے لیے معلومات

اعلان دستبرداری

املاک دانش سے متعلق محکمہ کی ویب سائٹ کے اردو ورژن میں صرف منتخب کردہ مفید معلومات شامل ہیں۔ آپ ہماری ویب سائٹ پر مکمل مواد تک انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ہانگ کانگ میں IP

املاک دانش (Intellectual Property) کیا ہے؟

املاک دانش ہماری روزمرہ زندگی کے لیے اہم ہے۔ املاک دانش ایک ایسا نام ہے جسے عام طور پر علیحدہ غیر منقولہ املاک کے حقوق کے کسی گروپ کو دیا گیا ہے۔ ان میں ٹریڈ مارکس، پیٹنٹس، کاپی رائٹ، ڈیزائن، پلانٹ کی اقسام اور انٹیگریٹڈ سرکٹ کا لے آؤٹ ڈیزائن شامل ہیں۔ املاک دانش ہماری روزمرہ کی زندگی کے لیے اہم ہے: ٹی شرٹس جیسے کپڑوں، اخبارات کے مضامین، TV پروگراموں، پاپ گانوں، سنیما فلمز موویز اور فیشن ڈیزائن پر برانڈ ناموں کے لوگو کا املاک دانش سے گہرا تعلق ہے۔

املاک دانش کا تحفظ کیوں ضروری ہے؟

املاک دانش کے حقوق کا تحفظ تخلیقی صلاحیتوں کی حفاظت کرتا ہے۔ مصنفین، فنکاروں، ڈیزائنروں، سافٹ ویئر پروگرامروں، موجد حضرات اور دیگر لیاقیوں کی کوششوں کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک ایسا ماحول پیدا کیا جا سکے جہاں تخلیقی صلاحیتیں فروغ پا سکے اور مشقت کرنے والے لوگوں کو اپنی محنت کا صلہ مل سکے۔

ہانگ کانگ ایک تخلیقی جگہ ہے۔ ہماری فلم پروڈکشن، ٹیلی ویژن پروڈکشن، ساؤنڈ ریکارڈنگ پروڈکشن، پبلیکیشنز، فیشن اور جیولری ڈیزائن اور گرافیکل ڈیزائن اور پروڈکشن کی لیاقتوں کو پوری دنیا جانتی ہے اور بیرون ملک میں اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ ہانگ کانگ ایک بین الاقوامی تجارتی مرکز ہے، ہمیں اپنے سرمایہ کاروں کو ضروری املاک دانش کے حقوق سے متعلق تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں کاروبار کرنے کے لیے ایک آزاد اور منصفانہ ماحول کی یقین دہانی کرائی جاسکے۔ لہٰذا املاک دانش کے حقوق کا تحفظ ہمارے بہترین مفاد میں ہے۔

کون سی چیزیں تحفظ یافتہ ہیں؟

تمام آئیڈیاز، ایجادات یا تخلیقات تحفظ یافتہ نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر، املاک دانش کے حقوق کے مالکان اور مجموعی طور پر سماجی مفادات کو متوازن کرنے کے لیے، فارماسیوٹیکلز کی ایجاد کو پیٹنٹ رجسٹریشن کے ذریعہ محفوظ کیا جاسکتا ہے، جب کہ کسی بیماری کا خصوصی طبی علاج تحفظ یافتہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، اجازت کے بغیر کسی مشہور کارٹون کردار کو تجارتی پروڈکٹ میں شامل کرنا غیر قانونی ہے۔

ہانگ کانگ SAR میں املاک دانش کی حفاظت

ہماری عہدبستگی

ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی خطے (ہانگ کانگ SAR) کی حکومت املاک دانش کی تخلیق کی وجہ سے معیشت میں کی جانے والی شراکت کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششوں میں شامل رہے ہیں کہ ہانگ کانگ کے لوگوں اور ہانگ کانگ SAR میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دنیا کی کسی بھی دوسری معیشت کے مقابلے میں املاک دانش کی اس جیسی اچھی یہاں تک کہ بہتر تحفظ کی یقین دہانی کرائی جا سکے۔

بنیادی قانون اور املاک دانش کے حقوق

املاک دانش کی حفاظت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، ہانگ کانگ SAR کا چھوٹا سا آئین - بنیادی قانون - خاص طور پر دفعات 139 اور 140 میں یہ دیا گيا ہے کہ ہانگ کانگ SAR کو اپنے طور پر مناسب پالیسیاں تیار کرنی چاہئیں اور املاک دانش کے حقوق کے لیے قانونی تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔

اس پس منظر میں، ہم نے املاک دانش کے قانون کا ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا ہے جس کا مقصد اعلی ترین بین الاقوامی معیار تک پہنچنا ہے اور، ہانگ کانگ SAR کو املاک دانش کے فروغ اور تحفظ کے تئیں ممتاز رکھنا ہے۔

املاک دانش سے متعلق محکمہ

املاک دانش کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کرنے کے لیے حکومت نے 2 جولائی 1990 کو املاک دانش سے متعلق محکمہ قائم کیا۔ املاک دانش سے متعلق محکمہ ہانگ کانگ SAR میں املاک دانش کے تحفظ کے لیے پالیسیوں اور قانون سازی کے بارے میں کامرس اینڈ اکانمک ڈیولپمنٹ کے سیکرٹری کو مشورہ دینے؛ ہانگ کانگ SAR کے ٹریڈ مارکس، پیٹنٹس، رجسٹر شدہ ڈیزائنز اور کاپی رائٹ لائسنسنگ باڈیز رجسٹریوں کو چلانے اور عوامی تعلیم کے ذریعے املاک دانش کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے ذمہ دار ہے۔

کسٹمز اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ

کسٹمز اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ املاک دانش کے حقوق کی خلاف ورزی کے مجرمانہ پہلوؤں کو نافذ کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔ یہ ٹریڈ مارکس اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزام اور غلط تجارتی تفصیلات کے الزام والی شکایات کی تحقیقات کرتا ہے۔ محکمہ کے پاس تلاشی لینے اور ضبطی کے وسیع اختیارات ہیں اور، املاک دانش کے حقوق کی خلاف ورزی کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھوس کوششوں میں بیرون ملک قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریڈ مارکس اور کاپی رائٹ کے مالکان کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ محکمہ کو سرکاری اور نجی دونوں اداروں سے اپنے کام کے لیے کافی سَتائش ملی ہیں۔

ہانگ کانگ، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے تحت چین کی ذمہ داریوں کے مطابق - املاک دانش کے حقوق کے تجارت سے متعلق پہلوؤں پر معاہدہ (WTO - TRIPS معاہدہ) کے مطابق، کسٹمز اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ سرحدی نفاذ کے اقدامات کے ذریعے کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک سامان سے متعلق حقوق کو نافذ کرنے میں حقوق کے حامل افراد کی مدد کرے گا۔

کوئی بھی کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک کے حق کا مالکان جنہیں لگتا ہے کہ ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، وہ براہ کرم کسٹمز اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کریں۔

دیگر معلومات

نسلی مساوات کو فروغ دینے کے لیے موجودہ اور منصوبہ بند اقدامات

براہ کرم یہاں کلک کریں --- لنک یہاں جاتا ہے

دیگر صحت عامہ کے حکام کے چیک لسٹس کانسٹی ٹیوشنل اور مین لینڈ افیئرز بیورو کے درج ذیل ویب پیج پر تلاش کیے جا سکتے ہیں -
https://www.cmab.gov.hk/gb/issues/equal_agpre.htm

نسلی مساوات کے فروغ سے متعلق سالانہ اعداد و شمار

براہ کرم یہاں کلک کریں --- لنک یہاں جاتا ہے